کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ

کلبھوشن جادیو کے معاملے پر قطعا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعا کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

جمعرات کے روز ہفتہ وار بریفنگ میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بابری مسجد کے فیصلے کے اثرات کے حوالے سے دیگر ممالک کے سفیروں کو آگاہ کیا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج ایک سو تین دن ہوگئے اور وہاں  نماز جمعہ کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں استصواب راے کے بعد ہی لاین آف کنٹرول ختم ہو گی تاہم ہمیں بھارت سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیرملکیوں کو ایک دورہ کرانے کی کوشیش کی گئی جس کے منفی اثرات سامنے آئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کرتارپور راہداری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے روز 12 ہزار یاتری پاکستان آئے تھے۔ ہماری طرف سے معاہدے کے مطابق 5 ہزار یاتری آ کر یاترا کے بعد واپس جا سکتے ہیں اور ہم اس معاہدے کو عزت دینا چاہ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے قطعا کچھ نہیں کر رہے اور ہم روز اول کی طرح فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حریم شاہ کے معاملے ڈاکٹر فیصل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں