بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

ملتان سرکل میں ایک ماہ کے دوران 21 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی چوری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا 20 نومبر کو سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں  صارفین سے 17 ارب 28 کروڑ روپے کے بقایا جات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، درخواست منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ سے اضافہ لاگو ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  ترجمان پاور ڈویژن نے کہا تھا کہ  بجلی صارفین کے لیے نرخنامے میں دو روپے اضافے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا تھا کہ نرخنامے میں اضافے کی جو اطلاعات ہیں وہ دراصل ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی صارفین ہر مہینے تقریباً ستمبر یا اگست کے نرخنامے ( ٹیرف)  کے مساوی ہی بل ادا کریں گے۔

ہم نیوز نے ترجمان پاور ڈویژن کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیول پرائس ایڈ جسمنٹ ایندھن کی قیمتوں میں تغیر(تبدیلی) کی بنا پر کیکولیٹ کیا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیول پرائس منفی بھی ہو سکتی ہے اور مثبت بھی جس کے اثرات براہ راست صارفین پر پڑتے ہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان پاور ڈویژن کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ دو روپے کے اضافے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کسی بھی صورت میں نرخنامے میں اضافہ یا کمی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں