غیر ملکی فنڈنگ: الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

این اے 249 ضمنی الیکشن: حتمی نتیجہ روکدیا گیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے خلاف امریکہ اور برطانیہ سے غیرقانونی طور پر فنڈز حاصل کرنے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے نمائندوں کو 26 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر امریکہ اور برطانیہ سے غیرقانونی طور پر فنڈز حاصل کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی فنڈنگ کیس :پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر قانونی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے کےمعاملے کو چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے 10 اکتوبر کو پارٹی درخواست مسترد کردی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔


متعلقہ خبریں