ٹیکس چوری: ایف بی آر نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو 20 کروڑ کا نوٹس جاری کردیا


لاہور۔ وفاقی سطح پر محصولات جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری کے الزام میں ہومیو پیتھک کلینک کے مالک کو 20 کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایف بی آر نے لاہور میں قائم لیاقت ہومیو پیتھک کلینک کے مالک ڈاکٹر لیاقت علی کے 3 سال کے انکم ٹیکس آڈٹ کیا تھا اور ڈاکخانوں کے ذریعے ارسال کی گئی ادویات اور کمائی کا 3 سالہ ریکارڈ حاصل کرلیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر لیاقت علی نےسال 2016 تا 2018 کے درمیان اپنی مجموعی آمدن 15 لاکھ روپے ظاہرکی جبکہ 2016  سے 2018 کے درمیان انہیں ڈاکخانوں کے ذریعے 26کروڑ روپے موصول ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر افسران اور اسٹاف پر ٹیکس گزار ،کاروباری افراد سے غیر قانونی رابطوں پر پابندی

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر لیاقت علی نے ایف بی آر سے دیگر شہروں کو بذریعہ ڈاکخانہ بھجوائی گئی ادویات  سے حاصل کی گئی کروڑوں روپے کی آمدن چھپائی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈاکٹر لیاقت علی سے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں