الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں اہم پیشرفت


اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئےالیکشن کمیشن کے دو اراکین کا نام مسترد ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سے نئے نام مانگ لیے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم  اور حزب اختلاف کے رہنما کو لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے لئے تین تین نام فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جواب ملنے کے بعد نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے 22 اگست کو الیکشن کمیشن کے دو اراکین تقرر کئے تھے جسے اپوزیشن نے مسترد کر دیا تھا۔ حکومت نے بلوچستان سے منیر احمد کاکڑ اور سندھ سے خالد محمود صدیقی کو الیکشن کمیشن کے نئے ممبر مقرر کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کر دی گئی

اپوزیشن کی جانب سے نام مسترد ہونے کے بعد چیف الیکشن کمیشن نے نئے دو اراکین سے حلف لینے سے انکار کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے دو نئے اراکین کی تقرری کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں