پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کیلئے بریڈ مین ایوارڈ


لاہور:  ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کے  نام  ایک  اور  اعزاز ہو اہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان  کو بریڈ مین آنری میں  شامل کر لیا گیا ۔

قومی  کرکٹ  ٹیم  کے  باولنگ  کوچ  اور  ماضی  کے شاندار  فاسٹ  بالر وقار یونس کو سڈنی میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈ  سے  نوازا  گیا ۔

بریڈ مین فاونڈیشن کے زیر اہتمام  بریڈ مین میوزیم کی تیس  سالہ  تقریب سڈنی کرکٹ گراونڈ میں منعقد  ہوئی۔

ترجمان  بریڈمین  میوزیم  کے  مطابق  وقار یونس کو کرکٹ کی میراث قائم رکھنے پر شامل کیا  گیا ہے،میدان اور میدان سے باہر بھی  وقار یونس کی بہت خدمات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں دس سال  بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر کھلاڑی کیا کہتے ہیں؟

اس  موقع  پر  سابق  کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس  نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریڈ مین فاونڈیشن  کا  شکرادا  کیا  اور  تقریب  کو  یادگار  قرار  دیا  ہے۔


متعلقہ خبریں