’ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے‘


کراچی: ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار متاثر کن کارکردگی دکھانے کے باوجود نظر انداز کیے جانے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی: کرکٹ سے ہی میرے گھر کا چولہا جل رہا ہے، کوشش یہی رہتی ہے کہ ہر مرتبہ اچھا کھیلوں۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں پسند، ناپسند کا سلسلہ چلتا آرہا ہے تاہم اہلخانہ حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ان ہی کیلئے کھیلتا ہوں۔

فواد عالم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرفارم کرتا رہے، تاہم دنیائے کرکٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں 19، 20 کا فرق رہتا ہے، بھارتی عظیم کھلاڑی اور کپتان ویرات کوہلی ایک غیر معمولی مثال ہے۔

انہوں نے ٹیم میں ایک مرتبہ پھر واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا۔


متعلقہ خبریں