شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھا، سی سی پی او پشاور


پشاور :سی سی پی او پشاور کریم خان نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی خان کے قتل  کیس کی مخلتف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھاجس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی غنی خان کو قتل کردیا۔فائرنگ سے راہ گیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

پشاور سٹی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ چمکنی کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر پیش آیا۔۔جہاں نامعلوم افراد نے دفتر جانے والے سی ڈی ڈی پشاور کے ڈی ایس پی غنی خان کو گاڑی میں نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے غنی خان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ڈرائیور،گارڈ اور ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں۔

سی سی پی او پشاور کریم خان کے مطابق کیس کی مخلتف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ شہید ڈی ایس پی کا ایک فریق کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی  چل رہا تھاجس میں اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان کی نماز جنازہ پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی ہےجس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، آئی جی پی سمیت اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، تین پولیس اہلکار زخمی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا  سےرپورٹ طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں