قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

قصور: بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقاریب میں شرکت کے لیے بھارت، امریکہ اور کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے ایک وفد نے ممتاز صوفی بزرگ اور شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پہ حاضری دی اور اپنی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا۔

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ سکھ یاتریوں کی حاضری

ہم نیوز کے مطابق سردار رنجیت سنگھ کی قیادت میں مزار پہ حاضری دینے والا وفد 151 رکنی تھا جس کی دربار انتظامیہ کی جانب سے دستار بندی بھی کی گئی۔

سکھ یاتریوں کی آمد پہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں مہر سلیم اور قیص ایوب شیخ کے ہمراہ دیگر پارٹی کارکنان نے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔

سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر مقامی شہریوں کی بڑی تعداد حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار پہ پہنچ گئی اورمہمانان کا خوشدلی سے استقبال کیا۔ مہمانان نے بھی میزبانوں کو خوشدلی سے گلے لگایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پرنیک کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں پر مشتمل وفد کے سربراہ سردار رنجیت سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ ہم پنجاب کی دھرتی اور بابا گرونانک کے ساتھ ساتھ حضرت بلھے شاہ ؒ سے دلی محبت کرتے ہیں اور ان کے لیے بھرپور عقیدت بھی رکھتے ہیں۔

مودی سے کہتا ہوں برصغیر کو آزاد کردیں،عمران خان کا کرتارپور میں خطاب

سردار رنجیت سنگھ  نے کہا کہ حضرت بلھے شاہ ؒ کی دھرتی سے نانک کی خوشبو آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا بلھے شاہ ؒ کی دھرتی کو سجدہ کرنا خواب تھا جو پورا ہوا ہے۔

سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز بھی حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پہ بھی حاضری دی تھی اور وہاں اپنی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں