پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں40ملین ڈالرز کا اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران40 ملین ڈالرز( 62 کروڑ 44 لاکھ )سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹھ نومبر 2019 تک پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر بڑھ کر لگ بھگ ساڑے 15 ارب ڈالر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس اس وقت 8.3973 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس  7.1051 ارب ڈالر زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر میں 44 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت کل ملا کے 15.5024 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں