ہم ٹی وی پر بلاک بسٹر فلم ،، ورنہ ،، کا ورلڈ پریمئیر


آگئی وہ گھڑی جس کا  ناظرین کو بے صبری سے انتظارتھا۔ 16نومبر کو رات 09 بج کر 10منٹ پر ہم ٹی وی پر بلاک بسٹر فلم ،، ورنہ ،، کا ورلڈ پریمئیر ہونے جارہا ہے۔

ورنہ  وہ پاکستانی سوشل ڈراما فلم ہے جسے نامور فلمساز شعیب منصور نہ صرف لکھا اور ڈائریکشن دی ہے بلکہ اس شاہکار فلم کی موسیقی ترتیب دینے میں بھی انہوں نے کردا رادا کیا ہے ۔

دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے والی اس فلم میں کمزور طبقے خاص طور پر خواتین  کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے جہاں وہ بالادست اورظالم طبقے کے ظلم کا شکار ہو کر انصاف کی جدجہد میں زندگی گزار دیتی ہیں۔

فلم سٹار ماہرہ  خان بطور ہیروئن جلوے دکھائیں گی  جبکہ  ٹی وی کے ناظرین کو ہارون شاہد کو بطور ہیرو کسی بھی فلم میں پہلی مرتبہ اپنے فن کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔

اداکار ضرار خان اور اداکارہ نمل خاور بھی ورنہ میں بھرپورکردار ادا کیا ہے ۔ 16نومبر کو رات 09 بج کر 10منٹ پر ہم ٹی وی پر بلاک بسٹر فلم ،، ورنہ ،، کا ورلڈ پریمئیر ہونے جارہا ہے دیکھنا نہ بھولئے گا۔

یہ بھی پڑھیے: چھٹے ہم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا احوال

 


متعلقہ خبریں