مقبوضہ کشمیر:بجلی کی غیر اعلانیہ بندش،کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ


جموں :مقبوضہ کشمیر میں رواں برس قبل از موسم برفباری سے سردیوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ بجلی کے بحران نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے بعد کشمیر کی روایتی کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ  دیکھنے میں آرہاہے ۔

کانگڑی در اصل مٹی اور بید کی باریک لکڑیوں سےبنا وہ  روایتی و ثقافتی برتن ہے جو صدیوں سے کشمیریوں کو سردی کی شدت سے بچاتا چلا آرہاہے ۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق عوام کو شکایت ہے کہ سردی کے ان ایام میں بجلی کی غیر معمولی لوڈشیدنگ کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹھٹھرتی سردی سے بچاؤ کے لیے لوگ اب کانگڑیوں کا استعمال کرنے لگےہیں۔

بار بار بجلی بند ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک آلات بیکار ہیں اور کانگڑیوں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔اگرچہ کشمیر میں کانگڑیوں کے استعمال میں قدرے  کمی ہوئی ہے تاہم اس کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرنیکا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بازاروں میں کانگڑی فروشوں کے پاس بہت بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے اور لوگ طرح طرح کی کانگڑیاں خریدنے میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔


متعلقہ خبریں