اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر ضبط کر کے حکومت کےسپرد کیا جارہا ہے، چیئرمین نیب


اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کنال کا گھر ضبط کر کے حکومت کےسپرد کیا جارہا ہے۔

میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیب چیئرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف تحقیقات میں 50 کروڑکی رقم بینک اکاؤنٹس سے برآمد کر کے پنجاب حکومت کےحوالےکردی گئی ہے۔

اجلاس میں میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع  کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم  نے میگا کرپشن کیسز پر اجلاس کو بریفنگ دے دی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیب چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں نیب نے 71 ارب روپےخزانے میں جمع کرائے۔

اجلاس میں چودھری شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات کاجائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف اورحمزہ شہباز شریف کے کیسزکا جائزہ  لیا گیا۔ راؤنڈ رڑزکی تعمیر کیس میں نوازشریف، شہبازشریف کے کیسزکا بھی جائزہ لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب سکھر کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم رزاق بہرانی گرفتار

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور نے 2 سال میں ریکارڈریکوری کی۔

انہوں نے کہ نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت یاگروہ  سے وابستگی نہیں ہے۔ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں