پولیس افسر کا غلط کام اس کا انفرادی فعل ہے، غلام نبی میمن

پولیس افسر کا غلط کام اس کا انفرادی فعل ہے، غلام نبی میمن

کراچی: کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے اندرونی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پولیس افسر غلط کام کرتا ہے تو وہ اس کا انفرادی فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کراچی پولیس چیف، پولیس کی کارکردگی میں آنے والی بہتری سے مطمئن ہوں۔

پنجاب پولیس پہ قتل کا پھر الزام لگ گیا: لواحقین نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ جرائم کو روکیں اور اس کا خاتمہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے پولیس کو جب مختلف کام ملے تو اصل کام پیچھے رہ گیا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ پولیس کو دو فریقین میں ایک کو صحیح اور دوسرے کوغلط ثابت کرنا ہوتا ہے جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ پولیس انصاف نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کسی اچھی پولیس سے کراچی پولیس کا مقابلہ کریں تو نتیجہ اچھا نکلے گا۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ جرائم کے خلاف لڑتے ہوئے 2800 افراد نے شہادت پائی لیکن ان قربانیوں کو اس لیے زیادہ نہیں سراہا گیا کہ کچھ اپنی بھی غلطیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میری پوری کوشش ہے کہ ان افسران کو لگاؤں جو ذہنی طور پر ایماندار ہوں اور شہریوں کو فوراً رسپانس کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہترین افسران کو اچھی پوسٹنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظام میں بہتری کے لیے اب ایس ایچ اوز کا تقرر کوئی ایک افسر نہیں بلکہ باقاعدہ بورڈ کرتا ہے۔

اپنی بچی پر تشدد کے الزام میں پولیس افسر نے خاتون ٹیچر گرفتار کروادیا

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم خواہش مند ہیں کہ عدالت سے تمام مقدمات میں کامیابی ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک پولیس افسرکسی مقدمے میں محنت کرتا ہے اور وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتا ہے تو یقیناً بڑا برا ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ان وجوہات پر بھی کام کررہے ہیں جو مقدمات میں ناکامی کا سبب بنتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ افسران وہ غلطیاں نہ کریں جو مقدمات میں ناکامی کا سبب بنتی ہیں۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فٹ پاتھ خالی ہوں تاکہ لوگ پیدل چل سکیں مگر خرابی سالوں کی ہے تو آسان کام نہیں ہے لیکن کوشش ہوگی کہ سب کچھ جلد کرلیں۔

پولیس میں موجود خرابی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانوں کا بجٹ نہیں ہے مگر کہا جاتا ہے کہ جرائم پیشہ کو پکڑو۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ بڑھائیں اور اچھے افسران آئیں تو یقیناً بنیادی اور بہتر تبدیلی وقوع پذیر ہوگی۔

کراچی پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا کا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پولیس کا کام جرائم کا خاتمہ اور عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا ہے تو وہ ہم کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں