سندھ: وزیراعلیٰ نے امدادی ٹیمیں متحرک کردیں،آسمانی بجلی نے24 انسانی جانیں لے لیں

Asmani Bijli 1

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرگئی قیمتی جانی نقصان


تھرپارکر/جیکب آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر اور جیکب آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تھر کے عوام کو نہ تنہا چھوڑا ہے اور نہ چھوڑیں گے۔

تھرپارکر:48 گھنٹوں میں چار بچوں نے دم توڑ دیا، تعداد 413 ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے صوبائی وزیر فراز ڈیرو کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائیں اور عوام الناس کو ہر ممکن امداد بہم پہنچائیں۔

تھرپارکر میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ڈابھی، ڈیپلو، چھاچھرو، میگھے جوتڑ، اکیلو بھیل، مٹھڑاؤ آریسر، گاؤں چچھی، مورا اور رام سینگھانی میں چار خواتین سمیت 21 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہم نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جیکب آباد میں دو اور گھوٹکی میں ایک شخص اپنی جان کی بازی ہارا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے کے باعث 40 مویشیوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔

تھرپارکر سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز موسلا دھار بارش ہوئی ہے جب کہ کچھ علاقوں سے معلوم ہوا ہے کہ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ موسم کی سختی نے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے اوروہ سردی سے بچاؤ کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ڈی ایم اے سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیمیں بھیج کر عوام کی مدد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزارت صحت اور بلدیات کو بھی پوری طرح متحرک ہونے کی ہدایات دی ہیں۔


متعلقہ خبریں