نواز شریف کی صحت بدستور خراب

پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، عمران خان کی ترقی باتوں کی حد تک تھی، نواز شریف

لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف  کی صحت بدستور بہتر نہ ہوسکی۔

رائیونڈ میں عارضی آئی سی یو میں زیر علاج سابق وزیراعظم کی صحت  کا  جائزہ لینے کے لیے ‎شریف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں  ‎ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں دل کے دورے، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

‎ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کے لیے بھی متبادل آپشنز پر غور کیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ‎ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے  کہ اسپیشل میڈیکل  بورڈ پنجاب نے نواز شریف کی صحت کو غیرتسلی  بخش قرار دیا ہے اور انہیں فوری بیرون ملک لے جانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں