نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات شروع

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف—اے ایف پی فائل فوٹو۔


لاہور: جاتی امراء رائیونڈ میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ شریف خاندان عدالت سے ریلیف کا منتظر  ہے اور فیصلہ حق میں آنے پر سابق وزیراعظم کو فوری طور پر بیرون ملک روانہ کیا جائے گا۔

ان کے مطابق شریف خاندان نے قطر میں موجود ایئر ایمبولینس انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شریف میڈیکل بورڈ بھی نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی قانونی پیچیدگیاں دور ہوں گی، نواز شریف بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔

اس سے قبل رائیونڈ میں عارضی آئی سی یو میں زیر علاج سابق وزیراعظم کی صحت  کا  جائزہ لینے کے لیے ‎شریف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں  ‎ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں دل کے دورے، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

‎ڈاکٹرز نے نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کے لیے بھی متبادل آپشنز پر غور کیا۔


متعلقہ خبریں