لیسکو صارفین لاکھوں روپے مالیت کے اضافی بل ادا کریں گے

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بیالیس لاکھ سے زائد صارفین فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اضافی بل ادا کریں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بلوں میں مسلسل اضافے سے صارفین کو ماہانہ اربوں روپے کے زائد بل ادا کرنے ہوں گے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور یہ کہ صارفین اس مد میں ساڑھے تین ارب روپے اضافی اداکریں گے۔

وفاقی حکومت نے رواں سال جون اور جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

ماہ اگست میں یونٹس پر بھی ایک روپیہ چھیاسٹھ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جو کہ ماہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا 20 نومبر کو سماعت کرے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں  صارفین سے 17 ارب 28 کروڑ روپے کے بقایا جات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے، درخواست منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ سے اضافہ لاگو ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  ترجمان پاور ڈویژن نے کہا تھا کہ  بجلی صارفین کے لیے نرخنامے میں دو روپے اضافے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں