سندھ میں گندم کا بحران ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کا اہم اقدام


حیدرآباد: سندھ میں گندم کا بحران ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت  نے محکمہ خوراک سندھ  کی گذارش پر صوبائی حکومت کو چار لاکھ ٹن گندم دینے کا آغاز کردیا

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پاسکو کے گوداموں سے سندھ میں گندم فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محمد محبوب سلطان نے حیدرآباد میں سندھ کو گندم فراہمی کا افتتاح کردیا۔ وفاقی سرکار چار لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کو فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر محبوب سلطان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سال گندم نہیں خریدی اس لئے گندم اور آٹے کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’سندھ حکومت کے پاس سات لاکھ میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے‘

اس موقع پر سیکریٹری خوراک سندھ لئیق احمد نے کہا کہ سندھ میں سالانہ گیارہ لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم تھی اور چار لاکھ ٹن کا شارٹ فال ہے

سیکریٹری خوراک سندھ  نے کہا کہ ہم نے وفاق سے رابطہ کیا اور اب پاسکو سے چار لاکھ ٹن گندم کی فراہمی شروع ہوئی ہے۔ سندھ میں گندم کی قلت کے باعث گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں