وفاق اور سندھ کا منشیات کی روک تھام کیلیے ملکر کام کرنے کا فیصلہ


کراچی: وفاقی اور سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہر قسم کی منشیات کی روک تھام کے لیے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیرمملکت برائے نارکوٹکس شہریارآفریدی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ صوبے میں آئس ڈرگ کی روک تھام پر قابو پا لیا ہے۔حکومت سندھ  نے گٹکے کی فروخت پر پہلے ہی پابندی  لگائی ہے۔

وزیر اعلی سندھ  نے کہا کہ صوبے میں ہر قسم کی منشیات کی فروخت  کے خلاف سخت اقدام اٹھایا ہے۔ آئس ڈرگ  کو مکمل طورپر  کنٹرول  کیا گیا ہے۔ آئس ڈرگ  اسکولوں تک پہنچ   گئی تھی جوکہ  خطرناک تھا۔ آئس ڈرگ  اسکول تک پہنچنے  کی وجہ سے  بہت سی  گرفتاریاں  بھی عمل میں لائی  گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل  کے معماروں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر  نارکوٹکس کنٹرول شہریار افریدی نے کہا کہ مشیات کے کاروبار  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  منسٹری  آف نارکوٹکس  سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم  کی تعاون  کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جیوانی کے قریب  کھلے سمندر میں کشتی سے پونے تین ارب کی منشیات برآمد

انہوں نے کہا کہ  سکھر  اور کراچی میں منسٹر آف نارکوٹکس  کے انسداد منشیات سینٹرز ہیں۔ سندھ حکومت کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر چیف  سیکریٹری سندھ  ممتاز شاہ نے کہا کہ منشیات میں استعمال ہونے والی اشیا ملک میں نہیں بن رہیں ہیں بلکہ یہ  باہر سے آ ر ہیں ہیں۔ منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے ہمیں اسے بارڈر پر روکنا پڑے گا۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ملکر منشیات  کے عادی  لوگوں کی  بحالی  کے کام کو مزید بہتر کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں