حکومت پنجاب ایئر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے 40 ارب روپے خرچ کرے گی، صوبائی وزرا

حکومت پنجاب ایئر کوالٹی بہتر بنانے کے لیے 40 ارب روپے خرچ کرے گی، صوبائی وزرا

لاہور: پنجاب کے صوبائی وزرا  نے ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور ایگریکلچر سیکٹرز کو آلودگی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے میں آلودگی کی وبا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہمسایہ ملک میں جلاؤ کی وجہ سے پاکستان میں اسموک آئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں ایئر کوالٹی کو بہتر بنانا ہوگا۔

پنجاب میں اسموگ: تمام اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اور وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایئرکوالٹی بنانے کے لیے 40 ارب روپے خرچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے الودگی پر کسی نے توجہ نہیں دی لیکن انشا اللہ ہم جلد آلودگی پر قابو پالیں گے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہم لاہور کو ایک مرتبہ پھر صاف ستھرا اور ہرا بھرا شہر بنائیں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ حکومت نے فیصلے کیے ہیں کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بطور خاص وہ درخت لگائے جائیں گے جو زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہیں، بسوں کو ٹھیک کیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری لائی جائے گی اور صوبے میں نیا ٹریفک مینجمنٹ منصوبہ بنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے بچوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے پنجاب میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کو اپنا یا جائے گا اور صنعتوں میں بھی الیکٹریکل وہیکل کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو آگاہی دلانے کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر آلودگی پر قابو پانا مشکل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 31 دسمبر 2020 تک تمام بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کردیں گے۔

لاہور: بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی، شہر لپیٹ میں آگیا، سرکاری و نجی اسکول بند

انہوں نے واضح کیا کہ ہم ایئر کوالٹی کے انڈیکس کو بہتر بنانے کے لیے قانون سازی کریں گے اور حکومت آلودگی کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دو لاکھ درخت لگائے گئے تھے۔

میاں اسلم اقبال نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت پنجاب نے بھرپور تعاون کیا اور کسی طرح کی بھی سیاست نہیں کی لیکن شریف خاندان نے سیاست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بیمار دیگر قیدیوں کو بھی نواز شریف کی طرح سہولتیں ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سزا کو بیماری کی وجہ سے معطل کیا گیا اور جرمانہ عدالت نے عائد کیا۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم رائے ونڈ محل کی رجسٹری حکومتی خزانے میں کرانے کا نہیں کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف شورٹی بانڈز جمع کرانے کا کہہ رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا پلان اے کا حصہ تھا جب کہ مولانا کا پلان بی اپنی موت آپ مر جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو تمام سہولتیں فراہم کیں اور کوئی پکڑ دھکڑ نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے نہ صرف ایمبولنس بھیجی بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بھی شرکا کا خیال رکھا۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے آنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات میں بہتری آرہی ہے اور حکومتی اقدامات کے باعث سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں