مکی آرتھر کا سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ بننے کا امکان


امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اگلے ہیڈ کوچ بن جائیں گے، تاہم سری لنکن کرکٹ کے موجودہ کوچ چانڈکا ہترو سنگھا کو عہدے سے باضابطہ طور پر فارغ نہیں کیا گیا ہے۔

مکی آرتھر نے اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) سے باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا ہے، تاہم بورڈ حکام نےاعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 15 دسمبر سے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

سری لنکا کرکٹ یعنی ایس ایل سی ورلڈ کپ کے بعد نئے کوچ کی تلاش میں ہے اور بورڈ نے بہت سے عالمی شہرت کے حامل بڑے ناموں بشمول انگلینڈ کے سابق بیٹنگ کوچ مارک رامپر اکاش سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ حکام کا خیال ہے کہ مکی آرتھر ہی ٹیم کو لیکر آگے چلنے کے لیے موزوں ترین انتخاب ہے۔

ایس ایل سی کے چیف ایگزیگٹو آفیسر ایشلے ڈی سلوا نے تصدیق کی بورڈ کی مکی آرتھر سے بات چل رہی ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہم ان سے کسی معاہدے تک پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کے امکانات

ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ مکی آرتھر نے ماضی میں جنوبی افریقہ اور اسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی ہے لیکن 2016 سے 2018 کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ان نے کار کرکردگی نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر نے 2017 میں پاکستان کو چیمپئن ٹرافی دلوائی اور پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو اول پوزیشن دلوائی۔ وہ ایک مشہور کوچ ہیں اور سردست دستیاب بھی ہیں۔

یاد رہے کہ مکی آرتھر کرکٹ ورلڈ کے اختتام تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔


متعلقہ خبریں