پنجاب بھر کی کمرشل جائیدادوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی کمرشل جائیدادوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز نے ہنگامی بنیادوں پر سروے کرانے کا حکم دیتے ہوئے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

پنجاب میں کاروبار کے لیے استعمال ہونے والی املاک کو ذاتی اور کرائے پر دی گئی جائیداد کو زیر تعمیر ظاہر کرکے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی ایکسائز زاہد حسین کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایک ارب روپے کا پراپرٹی ٹیکس چوری کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر سے اربوں روپے کا پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جس میں سب سے زیادہ ٹیکس لاہور سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ڈی جی ایکسائز زاہد حسین نے کہا کہ لاہور کی متعدد کمرشل املاک کو ذاتی ظاہر کرکے ٹیکس چوری کیا جارہا ہے جب کہ شہر کے کئی پلازے کرائے پر دیے جانے کے باوجود زیر تعمیر ظاہر کیا جارہے ہیں۔

ٹیکس چوری میں ملوث ایکسائز اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں