چار مہینوں میں 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، ادارہ شماریات

ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں 240 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملکی معیشت سنبھلنے  لگی ہے،  تجارتی خسارے میں 34 فیصد کمی ہوگئی، رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کا تجارتی خسارہ گیارہ ارب سے کم ہوکر سات ارب تک رہ گیا۔

ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، چار مہینوں میں 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت اشارے، تجارتی خسارہ 34 فیصد کم ہوگیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں ملک کے تجارتی خسارے میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ گیارہ ارب ڈالر تھا جو اب کم ہوکر سات ارب ڈالر تک رہ گیا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق درآمدات سے متعلق حکومتی اصلاحی اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور دباؤ میں تنزلی سے رواں مالی سال میں تجارتی خسارہ کم ہونے کا رجحان رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ اکتوبر میں 29.43 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب ڈالر پر رہا جو گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں دو ارب 90 کروڑ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی منظر نامے کے لئے حوصلہ افزا خبر، تجارتی خسارہ 35فیصد کم ہوگیا

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 71 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نومبر کے ابتدائی 13 روز میں برطانیہ سے 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 39 کروڑ آٹھ لاکھ ٹریژڑی بلز کی سرمایہ کاری ہوئی۔


متعلقہ خبریں