103 دن کا کرفیو: سراج الحق نے حکومت سے کشمیر کی طرف مارچ کرنے کا مطالبہ کر دیا

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم، کرفیو اور لاک ڈاؤن کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کرے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 103 کا کرفیو سانحے کی شکل اختیار کر چکا ہے، لہٰذا حکومت آزادی مارچ یعنی کشمیر فریڈم کانوائے کا اعلان کرے۔ فریڈم کا نوائے کے زریعے خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کشمیریوں تک پہنچائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر حکمرانوں نے بے حمیتی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ حکمران کالی پٹیاں باندھ کر سلطان ٹیپو اور آدھا گھنٹہ احتجاج کرکے محمود غزنوی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکمرانو ں نے آج تک کشمیر پر کوئی لائحہ عمل اور روڈ میپ نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی قانون سازوں کی کشمیر کے حوالے سے بھارت پر شدید تنقید

سینیٹر ۔سراج الحق نے کہا کہ 14 ماہ بعد بھی حکمران فیڈر چھوڑ نے کو تیار نہیں ہیں۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور وزراءعوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سامراجی مالیاتی نظام اور سودی معیشت سے غریب کی غربت اور امیر کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں