آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا، بلاول بھٹو کا دعویٰ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو جانا پڑے گا اور آئندہ سال ہمارا وزیراعظم کوئی اور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ہٹنے کے امکانات بڑھے ہیں کم نہیں ہوئے ہیں۔

عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کیس میں سندھ کا ٹرائل پنڈی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی سول نافرمانی کا قدم نہیں اٹھا سکتی ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے چودھری برادران سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پلان بی اور پلان سی میں کیا کرنا ہے؟ پی پی پی کو نہیں بتایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے حوالے سے پی پی پی نے اہنے وعدے پورے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے اور سابق صدر کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چھ ماہ سے فیملی ڈاکٹر کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر ایک تاریخی حملہ ہوا ہے اور ایسے میں حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا لائحہ عمل پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس

ہم نیوز کے مابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کا انعقاد بھی پی پی پی ہی کا مطالبہ ہے۔


متعلقہ خبریں