پاکستان صرف 24 گھنٹوں میں بند ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

پاکستان صرف 24 گھنٹوں میں بند ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

نوشہرہ: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف 24 گھنٹے کے اندر پورا پاکستان بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے ڈی آئی خان  اور افغانستان سے آنے والے راستے بند ہیں اور شاہراہ قراقرم و اسلام آباد بھی بند ہے۔

نہیں چاہتے حالات خراب ہوں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے حکیم آباد میں جاری دھرنے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قبائلی لوگ ہیں اور ہم نے اپنی طاقت کراچی سے چترال تک دکھا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت کردیا ہے کہ ہم پورا پاکستان بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر سے شروع ہونے والے ملین مارچ میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں نے ہمارے ساتھ سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی چولیں و جڑیں ہل چکی ہیں اب بس ایک اور جھٹکا دینے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا دھرنا غلط تھا تو یہ بھی غلط ہے۔ چودھری نثار علی خان

شرکائے دھرنا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی دھرنے جاری ہیں وہاں رات کے وقت دھرنے نہ دیے جائیں کیونکہ ایک جانب سردی ہوتی ہے اور دوسرے عوام کو سہولت دینا بھی مقصود ہے۔ انہوں نے دھرنا مظاہرین سے کہا کہ دھرنوں کا سلسلہ صبح سے شام تک جاری رکھے جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے عوامی طاقت کے ذریعے موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھرنے مزید کئی دنوں تک جاری رہیں گے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے بعد شہروں کے اندر دھرنے دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بدن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومتی وزرا کلیتاً بے خبر ہیں۔

’دھرنا ختم کرنے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا‘،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سڑکیں بلاک کرنے کی مخالف

حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹماٹر 400 روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں مگر پی ٹی آئی کے وزیر کا کہنا ہے کہ ٹماٹر 17 روپے فی کلو میں بک رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں