کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو جوان شہید پانچ زخمی

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو جوان شہید پانچ زخمی

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش ناکام، 3دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور امدادی اداروں کی ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ امدادی اداروں نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایف سی اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور وہاں مجود ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

کوئٹہ دھماکہ، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پٹرولنگ پر تھی۔


متعلقہ خبریں