ن لیگ کا احتجاج رنگ لے آیا: حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

حمزہ شہباز کو تاحال رہائی نہ مل سکی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا احتجاج رنگ لے آیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ، ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے کے علاوہ پی ایم ایل (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پروڈکشن آرڈر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جاری کرنے کی منظوری دی۔

ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر 18 نومبر کو طلب کیے جانے والے اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

کمرہ عدالت میں جج اور حمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی

پی ایم ایل (ن) نے گزشتہ اجلاسوں میں پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر دو روز قبل احتجاجاً تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استتعفے دے دیے تھے۔


متعلقہ خبریں