جے یو آئی (ف) کے دھرنے عارضی طور پر ختم، ٹریفک کی روانی بحال

جے یو آئی (ف) کے دھرنے عارضی طور پر ختم، ٹریفک کی روانی بحال

کراچی: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے کارکنان نے حب ریور روڈ پر جاری دھرنا عارضی طور پر ختم کرکے سامان سمیٹ لیا اور قالین اٹھا کر سڑک کی صفائی کردی۔ جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل صبح دوبارہ دھرنا دیا جائے گا کیونکہ قیادت کا یہی حکم ہے۔

پاکستان صرف 24 گھنٹوں میں بند ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق حب ریور روڈ پہ جے یو آئی کے رہنما مولانا عمر صادق نے کہا کہ دن کے اوقات میں دھرنے دینے اور رات میں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان سمیت دیگر شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مولانا عمر صادق نے اس ضمن میں بتایا کہ حب ریور روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول رہے ہیں اور صبح آٹھ بجے تک ٹریفک اپنی نگرانی میں چلائیں گے جس کے بعد صبح آٹھ بجے دوبارہ دونوں ٹریک بند کردیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا عمر صادق نے کہا کہ تاحکم ثانی پلان بی کے تحت دھرنا اسی طرح جاری رہے گا۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد سومرو کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے دھرنے صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہیں گے جس کے بعد تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

’پلان بی میں مزید شدت آسکتی ہے‘

ہم نیوز کے مطابق مولانا راشد سومرو نے کہا کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے حکم پر دھرنے صرف دن کے اوقات میں دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں