حکومت مخالف احتجاج میں خاتون صحافی کو بوسہ

حکومت مخالف احتجاج میں خاتون صحافی کو بوسہ

فائل فوٹو


لبنان میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران خاتون صحافی کو بوسہ دینے کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

نیوزچینل’سکائی نیوز عربیہ‘ سے تعلق رکھنے والی صحافی براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھی کہ ایک نوجوان نے نامناسب حرکت کی۔

لبنان کے ایک اینکر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ’ انقلابی کا بوسہ‘ کے عنوان سے شیئر کی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد خواتین کو عوامی مقامات پر حراساں کیے جانے کی بحث زور پکڑ گئی ہے۔

خواتین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی مقامی و بین الاقوامی تنظیموں نے اس پر شدید رد عمل دیا ہے جبکہ کچھ لوگ اس کو مزاح کے طور پر لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا ایک بڑا حصہ نواجوان کو غیر اخلاقی حرکت کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے اور اس پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ لبنان میں مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں جس کے دباو سے وزیراعظم سعد حریری مستعفی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں