ایک ٹویٹ کرنے پر فردوس اعوان کیخلاف درخواست

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کیخلاف عدالتی حکم عدولی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب معاملے پر آئندہ ہفتے سماعت کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان کے خلاف ایکسل لوڈ(گاڑیوں پر حد سے زیادہ وزن) کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے حکم امتناع کے بعد ایکسل لوڈ کے قانون پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی، فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں کہاکہ وزیراعظم نے ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روک دیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کی ٹویٹ عدالتی حکم کی صریحاً خلاف ورزی ہے، عدالت کی حکم عدولی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف پہلے بھی توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو 25 نومبر کو سنایا جائےگا۔


متعلقہ خبریں