امن و امان لاہوریوں کیلئے خواب بن گیا


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے باسیوں کیلئے امن و امان خواب بن کر رہ گیا ہے۔

لاہور میں قتل کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، رواں ماہ کے پہلے پندرہ دنوں میں جائیداد، پسند کی شادی اور لین دین کے جھگڑوں نے 11 جانیں لے لی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں رواں ماہ کا پہلا قتل پسند کی شادی پر مسیح آباد کے علاقہ میں ہوا، یکم نومبر کو مسیح آباد میں پسند کی شادی کی رنجش میں سالوں نے بہنوئی جمشید مسیح کو قتل کیا تاہم پولیس تاحال مفرور ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

9 نومبر کو جائیداد کا تنازعہ لاہور میں 5 افراد کے قتل کی وجہ بنا، ڈیال گاؤں میں رفاقت اور نذیر گروہ کے مابین فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگانا بھی قتل کی وجہ بنا۔

13 نومبر کو سوشل میڈیا پر اسٹیٹس لگانے پر فقیر حسین کو اس کے کزن نے ہی قتل کر دیا۔

14 نومبر کو مختلف واقعات میں 4 افراد کو قتل کیا گیا، جن میں نشتر کالونی، شادباغ، مناواں اور فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد قتل ہوئے۔


متعلقہ خبریں