ایران: حکومت کا تیل کی قیمتوں میں 3 گنا اضافے کا اعلان

کورونا کی دوسری لہر: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

تہران: ایران حکومت نے تیل کی قیمتوں میں 3 گنا اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے تیل کے ذخائر پر حملے اور ان کو نذرآتش کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

ایرانی عوام کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہو جائے گا جس کے باعث نظام زندگی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکومتی ادارے  نیشنل ایرانین آئل پراڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی ( این آئی او پی ڈی سی) کی جانب سے 15 نومبر کی رات کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ تمام گاڑی مالکان کو گاڑی میں مہینے کے پہلے 60 لیٹر گیس ڈلوانے پر 15000 ہزار ریال ادا کرنے پڑیں گے۔

60 لیٹر سے زیادہ گیس ڈلوانے کے بعد موجودہ قیمت یعنی 0.127 ڈالر فی لیٹر 33 فی صد اضافے کے ساتھ یہ قیمت فی لیٹر قریباً 30 ہزار ریال ہو گی۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت کیا گیا جب امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو تیل سے ہونے والی آمدن میں بہت کمی کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران اب تاریخ کے سب سے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں