معاشی بہتری کے لیے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو سبسڈی دےرہے ہیں،مشیر خزانہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بہتری  کے  لیے صنعت  کاروں اور برآمد کنندگان کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت  کی  بہتری  کے لیے اداروں کو مضبوط  کر رہی  ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادرے (آئی ایم ایف) نے ہماری اصلاحات کے عمل  پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کا ادارہ  یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔ مشکل معاشی صورتحال پر قابو پالیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت مستحکم کرنے پر معاشی ٹیم کا شکر گزار ہوں، عمران خان

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار ماہ  سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض نہیں لیا۔ کرنٹ خسارہ کم کیا، سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ  سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی بہتری نمایاں ہے۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں 250 ارب  روپے خرچ کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں