پابندی اٹھالی گئی ، ایران سے ٹماٹروں کی درآمد شروع


کوئٹہ:  حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کے لیے  پابندی اٹھا دی گئی ہے ۔ دو دن میں 13 ایرانی ٹریلر گاڑیوں پر مشتمل ٹماٹر کے لوڈ سرحدی شہر تفتان سے پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے روانہ کر دیے گئے ۔

پاکستان میں ٹماٹر کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ایران نے کمر کس لی، ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایران سے آنے والے 13 ایرانی ٹریلر گاڑیوں پر مشتمل ٹماٹر کے لوڈ پہنچ گئے ہیں اور مزید بھی آرہے ہیں ۔

ایرانی حکومت پاکستان کے لیے ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر برآمد کریگی۔ اس وقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہے۔

کوئٹہ میں  تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایرانی ٹماٹر اور سیب کی درآمد پر جو پابندی  لگائی ہے اسے مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے:   ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا انوکھا دعوی

ٹماٹر کی درآمد کا  کوئٹہ کے شہریوں نےخیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے ملکی سطع پر ٹماٹر کی ویمتوں میں استحکام پیدا ہوگا-


متعلقہ خبریں