شین واٹسن نے پی ایس ایل 5 کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کےتمام میچز پاکستان میں کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے پاکستان آکر کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کراچی میں پی ایس ایل فیور نے بہت متاثر کیا تھا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں کراچی میں شاندار ماحول دیکھا، خود بھی دورے کا خوب لطف اٹھایا اور زندگی کا ایک یادگار وقت پاکستان میں گزارا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے، دوبارہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بیتاب ہوں۔

شین واٹسن کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ وہاں میرے پرستاروں کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے، ان کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کیلئے بیتاب ہوں۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک مشکل ٹورنامنٹ ہے، خاص طور پر وہاں بولنگ کا معیار بہت شاندار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باصلاحیت نوجوان کرکٹرز اور پاور ہٹرز کی خدمات حاصل تھیں۔

شین واٹسن نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں