ٹین پن کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت انڈونیشیا میں ہونے والے مقابلے میں شریک


اسلام آباد : حکومتی عدم دلچسپی اور فنڈز نہ ملنے کے باعث پاکستان کے ٹین پن (Ten-pin) کے نوجوان کھلاڑی عامر محمود اپنی مدد آپ کے تحت آج سےانڈونیشیا میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

عامر محمود انڈونیشیا میں ہونے والی انٹرنیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 2019 میں  میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 16 سے 24 نومبر تک انڈونیشا کھیلی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والےانعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد

سیکرٹری جنرل پاکستان ٹین پن باؤلنگاعجاز الرحمن کا کہنا ہے کہ  پاکستان سپورٹس بورڈ  نے عامر محمود کے لیے اجازت نامہ یعنی این او سی تو جاری کر دیا لیکن فنڈز جاری نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ میں 137 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز آج سے انڈونیشیا میں ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں