نواز شریف علاج کیلئے کل بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، ذرائع

نواز شریف علاج کیلئے کل بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے، ذرائع

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع شریف خاندان کے مطابق نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ایئر ایمبولینس جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں جس کے لیے قطری ایئر ایمبولینس سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق حسین نواز ایئر ایمبولینس حکام سے رابطے میں ہیں اور ایئر ایمبولینس اتوار کو پاکستان پہنچ جائے گی۔ ایئر ایمبولینس میں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔

حسین نواز نے مریم نواز سے فون پر رابطہ کیا اور نواز شریف کی روانگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ مریم نواز نے آگاہ کیا کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے اور سامان تیار ہو گیا ہے۔

حسین نواز نے کہا کہ میں نے ایئر ایمبولینس کمپنی سے رابطہ کر لیا ہے اور جلد کلیئرنس سرٹیفکیٹ آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ذرائع شریف خاندان کے مطابق ہارلے اسٹریٹ اسپتال اور بوسٹن امریکہ کے اسپتال سے بھی مکمل رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں