ہم نے نواز شریف کی بیماری پر کبھی سیاست نہیں کی، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری پر کبھی سیاست نہیں کی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے اور ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ حکومت نے نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے بانڈ نواز شریف کے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے مانگا تھا کیونکہ یہ پہلے بھی معاہدہ کر کے جھٹلاتے رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خود بھی نواز شریف کا بہتری علاج معالجہ چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت کی نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا اور وزیر اعظم کو مختلف القابات سے نوازا گیا۔

اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر جو تبصرے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت ضروری ہے۔ ہم نے اعتراض کیا تھا کہ نواز شریف کو کسی گارنٹی کے بغیر باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی حکومت نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو ہوائی سفر کی تیاری کیلئے 48 گھنٹے درکاری ہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک کیس میں 7 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ نیب قوانین کے مطابق سزا معطل یا ضمانت نہیں ہو سکتی۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز