کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کے دوسرے اور چھٹے نمبر کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچ کھیلنے کے بعد دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ سرفراز الیون پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

کوئٹہ ٹیم اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فٹنس مسائل کا شکار بین لافلین کی جگہ جیسن رائے ٹیم گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔ اسد شفیق کی جگہ میر حمزہ ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسری طرف لاہور قلندرز نے اس پہلے کھیلے گئے آٹھ میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی اور چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

میکلم الیون پے در پے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ تاہم ٹیم اپنا نواں میچ جیتنے کے لیے سر توڑ کوشش کرے گی۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

لاہور قلندرز:

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیوسیچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں