سپریم کورٹ: چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان  کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان  کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال 19 نومبر کو دن ایک بجے ان چیمبر سماعت کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے پٹیشن دائر کی تھی ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ممبران سے حلف نہ لیکر غیر قانونی کام کیاہے ۔

درخواست میں عدالت عظمی سے چیف الیکشن کمشنر کو دونوں ممبران سے حلف لینے کا پابند کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں