ڈی آئی خان: ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی قتل

ڈی آئی خان: ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی قتل

ڈیرہ آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں اے ایس آئی عبدالغفار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ درابن کے اے ایس آئی عبد الغفار تھانے کے ساتھ ہی ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے اور وہ اپنے کمرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے کمرے میں فائرنگ کر دی۔

مقتول عبدالغفار کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں ڈی آئی خان میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

واضح رہے کہ عبدالغفار اس سے پہلے مختلف مقامات پر تفتیشی افسر رہ چکے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزمان نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا جبکہ رواں ماہ کے آغاز پر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی فائرنگ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں