اوئن مورگن کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر


شارجہ: پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی غیر موجودگی میں اوئن مورگن ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں۔ 

کراچی کنگز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اوئن مورگن کپتان عماد وسیم کی انجری کے باعث ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انگلش بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والے سیریز میں شرکت کی وجہ سے کنگز ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے کنگز کو دبئی میں جوائن کیا تھا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

عماد وسیم ایونٹ کے 19ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف سہیل خان کا کیچ پکڑتے ہوئے گر کر زخمی ہو گئے تھے۔

کنگز نے اب تک ایونٹ کے 8 میچز کھیلے  ہیں۔ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

کراچی کی ٹیم اپنا نواں میچ 15 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف جب کہ دسواں میچ 16 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔


متعلقہ خبریں