آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی ، بہاولپور بہاولنگر ، خان پور ، لیہ ، قصور ، خانیوال ، لاہور ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، نارووال ، اٹک ، ژوب اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کئی روز سے جاری رہنے والا بارشوں کا سلسلے میں کمی آ گئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش، خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 44 ، زیریں 34) ، پٹن ، مالم جبہ 40 ، کالام 34، دروش 32 ، تحت بائی 31 ، میر کھانی 30 ، چترال ، سیدو شریف 23 ، چیراٹ 19 ، پشاور17 ، کاکول 09 ، بالاکوٹ 08 ، بنوں 07 ، پاراچنار 04 ، ڈی آئی خان 02 ، پنجاب: بہاولپور (ائر پورٹ19 ، شہر 17) ، بہاولنگر 16 ، مری 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ اسلام آباد (سید پور 09 ، زیروپوائنٹ 08) ، لاہور (ائر پورٹ 05 ، سٹی 01) ، خان پور 04 ، چکلالہ ، اٹک ، اوکاڑہ 03 ، منگلا ، ساہیوال ، نارووال 02 ، لیہ ، قصور ، خانیوال 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ائر پورٹ 18 ، سٹی 13) ، گڑھی دوپٹہ 09 ، راولاکوٹ 04 ، بلوچستان: ژوب 15 ، گلگت بلتستان : بگروٹ 08 ، گلگت 04، استور 01۔ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: بگروٹ 02-،کالام01- اور قلات میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں