نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، اسد قیصر، بابر اعوان میں گفتگو

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نامکمل ہونے کا انکشاف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسد قیصر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بطور اسپیکر قومی اسیمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا ان کا فرض ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر ملک سے باہر جانےکی اجازت دی گئی ہے، حکومت عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول کرتے ہوئے عمل کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تھا کہ صحت پہلے سیاست بعد میں، ماضی میں شخصیات بیان حلفی دے کر گئے لیکن واپس نہ آئے۔

نواز شریف کی لندن روانگی

اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ سابق وزیراظم کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ن لیگی قائد کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا اور ان کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ڈاکٹرز نے صلاح مشورہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے۔


متعلقہ خبریں