پی آئی اے اپریل سے امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی

پی آئی اے: 10 لاکھ کورونا ویکسین لانے کا مشن مکمل

کراچی: بظاہر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ثمرات آنا شروع ہوگئے کیوں کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے آئندہ سال 2020 کے ماہ اپریل سے امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

ان کے مطابق ایئر لائن انتظامیہ نے امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر اجازت طلب کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ براہ راست پروازوں کے لئے اپنے لانگ رینج بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے اور امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور طیاروں سے متعلق آڈٹ بھی کیا ہے۔

امریکی سیکیورٹی ایجنسی نے پاکستانی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

پی آئی اے نے امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کیلئے باقاعدہ طور پر اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی، ٹی ایس اے سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز انتظامیہ سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

پی آئی اے نے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے امریکی سیکیورٹی اداروں کو مطلوبہ دستاویز اور پلان بھی اجازت نامے کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں