پاکستان نے شطرنج میں بھی کامیابی حاصل کر لی

پاکستان نے شطرنج میں بھی کامیابی حاصل کر لی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان نے شطرنج کے کھیل میں بھی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

نیپال میں منعقدہ ایشیئن ایمیچور چیس چیمیئن شپ 2019 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔ کھٹمنڈو میں جاری چیمپیئن شپ میں پاکستان کے امین ملک نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ امین ملک نے 5 اعشاریہ 5 اسکور کیے۔

دوسری جانب احتشام الحق نے انڈر 1800 کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس اسکور کیے۔ کھٹمنڈو میں جاری چیمپیئن شپ میں 15 ایشیائی ممالک کے 80 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

نائب صدر چیس فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شطرنج میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی امین ملک نے کہا کہ ملک کے لیے دو گولڈ میڈل حاصل کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ :پاکستان نے اپنا دوسرا میچ 90 رنز سے جیت لیا


متعلقہ خبریں