نیازی حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑنے والی ہیں، عبدالغفور حیدری

نیازی حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑنے والی ہیں، عبدالغفور حیدری

قلات: جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ نیازی حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دراڑیں ہماری کوشش کے بغیر ہی پڑرہی ہیں۔

اسلام آباد: 26 نمبر چنگی پر جے یو آئی (ف) کا دھرنا

ہم نیوز  کے مطابق اپنی رہائش گاہ واقع کوہنگ چھاؤنی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ایک سوال پر انہوں ںے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بہت پہلے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینی چاہیے تھی کیونکہ یہ ان کی زندگی کا سوال ہے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے اعتراف کیا کہ تحریک کی کامیابی کی صورت میں اس کے زیادہ ثمرات بڑی پارٹیاں کیش کرائیں گی۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی پی پی اور پی ایم ایل (ن) کی قیادتیں جیلوں میں ہیں اور اپنی مشکلات میں گھری ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی مشکلات اور مجبوریوں کا پوری طرح اندازہ ہے اور صورتحال کو ہم بخوبی سمجھتے بھی ہیں۔

ایک سوال پر جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر ہمارے دھرنے سے ہماری کسی اتحادی کو فائدہ پہنچا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

کام لٹک گیا، میں نہیں سمجھتا کہ استعفے کے بغیر معاملہ حل ہو: عبدالغفور حیدری

ہم نیوز کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کے  استعفے  تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ سے جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے اپنی اسٹریٹ پاور شو کی ہے۔


متعلقہ خبریں