فخر زمان نے پی ایس ایل تھری کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا ڈالا


شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان 94 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے اپنی اننگ مکمل کی اور پی ایس ایل تھری میں اب تک کا سب سے ذیادہ انفرادی اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔

فخر زمان 141 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں انور علی کی گیند پر حسان خان نے کیچ آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود لاہور قلندرز پے در پے شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے۔

قلندرز نے اس سے قبل آٹھ میچز کھیلے ہیں۔ ٹیم کو چھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جب کہ دو میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیے۔

لاہور کی ٹیم اپنا نواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیل رہی ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پردوسرے نمبر پر موجود ہے۔

قلندرز ٹیم گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنا نواں میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ پہلی اننگ کے اختتام تک قلندرز کی میدان میں پوزیشن مضبوط ہے۔


متعلقہ خبریں